تحریک عدم اعتماد پر پارٹی سے مشاورت کیلئے وقت دیں،فیصلہ ملکی مفاد میں کریں گے : پرویز الہٰی

 تحریک عدم اعتماد پر پارٹی سے مشاورت کیلئے وقت دیں،فیصلہ ملکی مفاد میں کریں گے : پرویز الہٰی
سورس: File

لاہور: چودھری برادران نے تحریک عدم اعتماد پر مشروط آمادگی ظاہر کردی ہے ۔ چودھری پرویز الہیٰ کہتے ہیں اگر تحریک عدم اعتماد ملکی مفاد میں ہوئی تو حمایت کریں گے۔ 

نیو نیوز کے مطابق مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کی چوہدری برادران سے ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی ہے۔ ملاقات کے دو سیشنز ہوئے ۔پہلے سیشن میں چوہدری شجاعت حسین کی خیریت دریافت کی گئی۔دوسرے سیشن میں تحریک عدم اعتماد کے حوالے سے گفتگو ہوئی۔ 

شہباز شریف نے حکومت کے خلاف چودھری برادران کی حمایت کی درخواست کی اور کہا کہ  عام آدمی مہنگائی کی چکی میں پس گیا ہے ۔ موجودہ حالات میں حکومت کیخلاف عدم اعتماد ضروری ہے ۔

شہباز شریف کی درخواست پر چوہدری برادران نے ق لیگ کے پارٹی رہنماؤں سے مشاورت کا وقت مانگ لیا ۔ چودھری پرویز الہیٰ نے کہا کہ اگر تحریک عدم اعتماد والا معاملہ ملکی مفاد میں ہوا تو اسی کے مطابق فیصلہ کریں گے ۔

مصنف کے بارے میں