لاہور قلندرز کا کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ

لاہور قلندرز کا کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ

لاہور: پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل) 7 کے 20 ویں میچ میں لاہور قلندرز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ 
لاہور قلندرز کی قیادت شاہین شاہ آفریدی کر رہے ہیں جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں فل سالٹ، فخر زمان، عبداللہ شفیق، کامران غلام، محمد حفیظ، راشد خان، ہیری بروک، ڈیوڈ ویزا، حارث رؤف اور زمان خان شامل ہیں۔ 
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی قیادت سرفراز احمد کر رہے ہیں جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں جیسن روئے، احسان علی، جیمز وینس، افتخار احمد، عمر اکمل، حسن خان، نور احمد، جیمز فالکنر، نسیم شاہ، سہیل تنویر اور غلام مدثر شامل ہیں۔ 

مصنف کے بارے میں