بابراعظم نے ٹورنامنٹ میں مسلسل چھٹی شکست کی وجہ بتا دی

بابراعظم نے ٹورنامنٹ میں مسلسل چھٹی شکست کی وجہ بتا دی
سورس: فوٹو: بشکریہ ٹوئٹر

لاہور: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) فرنچائز کراچی کنگز کے کپتان بابراعظم نے کہا ہے کہ ٹیم کی مجموعی کارکردگی اچھی نہ ہونے کے باعث ٹورنامنٹ میں مسلسل چھٹی شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ 
تفصیلات کے مطابق قذافی سٹیڈیم لاہور میں پشاور زلمی کے ہاتھوں شکست کے بعد گفتگو کرتے ہوئے بابراعظم کا کہنا تھا کہ پاور پلے کے دوران کیچ ڈراپ ہونے کے باعث زیادہ رنز بنے اور ڈیتھ اوورز میں باؤلنگ بھی منصوبے کے مطابق نہیں ہوئی۔ 
ان کا کہنا تھا کہ 190 رنز کے تعاقب میں پاور پلے میں ہمیں 50 رنز کرنا چاہئے تھے مگر اس میں بھی کامیاب نہیں ہو سکے، درحقیقت میں اور شرجیل خان پاور پلے میں اچھا نہیں کھیلے جس کے باعث شکست ہوئی۔ 
ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ میچ کے دوران جب 13 رنز کی اوسط درکار تھی تو ہم نے اٹیکنگ کرکٹ کھیلنے کا سوچا مگر پشاور زلمی کے باؤٔلرز کو کریڈٹ جاتا ہے جنہوں نے بہت اچھی باؤلنگ کی اور رنز بنانے سے روکا۔ 

مصنف کے بارے میں