جھوٹ بولنے کا مقابلہ ہو تو ورلڈ کپ عمران خان کو ملے گا : سراج الحق 

جھوٹ بولنے کا مقابلہ ہو تو ورلڈ کپ عمران خان کو ملے گا : سراج الحق 
سورس: File

لاہور : امیر جماعت اسلامی سراج الحق  کہتے ہیں  وزیراعظم کے ارد گر د لوگ خوش،22کروڑ عوام کا پاکستان رو رہا ہے۔ ساڑھے تین برس میں ہر سکینڈل میں پی ٹی آئی کے وزیروں کے نام آئے۔ 70 برس میں 31ہزار ارب اور پی ٹی آئی کے تین برس میں 21ہزار ارب قرضہ لیا گیا۔

سراج الحق  نے اپنے بیان میں کہا کہ حکومت غریبوں پر مہنگائی کے کوڑے برسا رہی ہے۔بجلی کی قیمت میں 3 روپے فی یونٹ مزید اضافہ کر دیا گیا۔حکومت نے قائداعظم کے قائم کردہ اسٹیٹ بنک کو آئی ایم ایف کے حوالے کر دیا۔موجودہ حکومت نے کشمیر بھارت کو پلیٹ میں رکھ کر دے دیا۔

انہوں نے کہا کہ افسوس دونوں بڑی سیاسی جماعتوں نے ہر موقع پر حکومت کا ساتھ دیا۔جھوٹ بولنے کے مقابلے ہوتے تو ہمارے وزیر اعظم کےحصے میں ورلڈ کپ آتا۔

سراج الحق کا مزید کہنا ہےکہ موجودہ حکومت کے دور میں ادارے دست وگریبان ہیں۔پی ٹی آئی ملکی تاریخ کا پہلا سیٹ اپ ہے، جس نے الیکشن کمیشن پر حملے کیے۔حکمرانوں کو بتانا چاہتا ہوں یہ ملک عوام کا ہے اورآخری فیصلہ بھی وہی کریں گے۔

مصنف کے بارے میں