کابینہ نے فوج اور رینجرز تعیناتی کی منظوری دیدی 

کابینہ نے فوج اور رینجرز تعیناتی کی منظوری دیدی 
سورس: File

ملتان : وفاقی کابینہ نے پاکستان سپرلیگ سیزن8 کی فل پروف سیکیورٹی کیلئےفوج اور رینجرز تعیناتی کی منظوری دیدی  ہے۔ ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ  سے وزارت داخلہ کی سمری  کی منظوری سرکولیشن کے ذریعے  لی گئی ۔

پی ایس ایل  کے میچز لاہور ،  ملتان ، کراچی اور راولپنڈی میں کھیلے  جائیں گے ۔پی ایس ایل 8 کا آغاز آج ملتان سے ہو رہا ہے۔ میچ سے قبل افتتاحی تقریب بھی ہوگی۔ 

پی ایس ایل کا پہلا میچ لاہور قلندرز اور ملتان سلطانز کے درمیان کھیلا جا رہا ہے ۔جو رات 8 بجے شروع ہوگا۔ 

مصنف کے بارے میں