سوشل میڈیا پر مجھے گالیاں نکال کر پی ٹی آئی ٹرولز نے کروڑوں روپے کمائے : قاسم علی شاہ 

سوشل میڈیا پر مجھے گالیاں نکال کر پی ٹی آئی ٹرولز نے کروڑوں روپے کمائے : قاسم علی شاہ 
سورس: File

لاہور : معروف موٹیویشنل سپیکر قاسم علی شاہ نے کہا ہے کہ میرے خلاف ٹرولنک کرنے سے پی ٹی آئی ٹرولز کو کروڑوں روپے ملے۔ 

سینئر صحافی منصور علی خان کو انٹرویو میں قاسم علی شاہ نے کہا کہ عمران خان سے ملاقات کے بعد پی ٹی آئی ٹرولز نے میرے خلاف سوشل میڈیا پر بہت باتیں کیں۔ مجھے گالیاں نکالیں۔ یوٹیوب پر میری ٹرولنگ سے انہیں کروڑوں روپے فائدہ ہوا۔ 

قاسم علی شاہ کا کہنا تھا کہ مجھ سےPTI کےایک ورکرنےرابطہ کیا اور کہا سرمیں نےآپ سےمعذرت بھی کرنی ہے اور آپ کا شکریہ بھی ادا کرنا ہے ۔ معذرت اس بات پہ کرنی ہے کہ میں نےسوشل میڈیا پہ آپ کی بہت زیادہ ٹرولنگ کی ہے اور شکریہ اس بات پہ ادا کرنا ہے کہ سر آپ کی ٹکا کر ٹرولنگ کرنے سے میں نے اتنے پیسے کمالئے ہیں کہ میری امی کے علاج کاخرچہ نکل آیا ہے۔

مصنف کے بارے میں