عالمی شہرت یافتہ ڈرامہ سیریل کورولش عثمان کے اداکار اہلیہ سمیت زلزلے میں جاں بحق

عالمی شہرت یافتہ ڈرامہ سیریل کورولش عثمان کے اداکار اہلیہ سمیت زلزلے میں جاں بحق

انقرہ: ترکیہ اور شام میں ہولناک زلزلے کے باعث جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 37 ہزار سے تجاوز کرگئی جن میں کئی اداکار اور کھلاڑی بھی شامل ہیں ۔

ترک میڈیا کے مطابق عالمی شہرت یافتہ ڈرامہ سیریل کورولش عثمان کے اداکار جاگدس جانکایا اور ان کی اہلیہ زلزلے میں گھر کے تباہ ہونے کے نتیجے میں ملبے تلے دب کر انتقال کرگئے ہیں ۔

جاگدس جانکایا نے ترک سیریز کورولش عثمان میں قونیا پیلس کے سپاہی کا کردار بخوبی نبھایا تھا اور وہ عوام میں کافی مقبولیت بھی رکھتے تھے ۔ ترک ڈرامہ اسلامی فتوحات پر مبنی ایک سیریل ہے ۔

ان کے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ سے انتقال کی تصدیق بھی کی گئی ہے ۔ ڈرامہ سیریل کے پروڈکشن ہاؤس نے بھی جاگدس جانکایا کی ناگہانی آفت میں ہلاکت پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے انھیں خراج تحسین پیش کیا اور مغفرت کی دعا کی ۔

مصنف کے بارے میں