پاکستان کی سربراہی میں امن مشق میں 50 ممالک نے شرکت کی

پاکستان کی سربراہی میں امن مشق میں 50 ممالک نے شرکت کی

کراچی: پاکستان کی سربراہی میں کراچی کے کھلے سمندر میں ہونے والی امن مشق میں 50 ممالک نے شرکت کی۔

امن مشق 2023 کے سی فیز میں ملکی اور غیر ملکی بحری جنگی جہازوں نے کھلے سمندر میں مشق کی ۔

پاک بحریہ نے بحری قزاقوں کے خلاف آپریشن کی مشق کی اور کھلے سمندر میں ہیوی گن فائرنگ کا مظاہرہ کیا ، امن مشق میں جے ایف 17 تھنڈر ، پی تھری سی اور ین اور اے ٹی آر طیاروں نے فلائی پاسٹ کا مظاہرہ کیا ، سی کنگ ہیلی کاپٹرز اور زولو ہیلی کاپٹرز کی جانب سے بھی فلائی پاسٹ کیا گیا ۔

امن مشق میں انڈونیشیا ، امریکا ، اٹلی ، سری لنکا اور ملائیشیا کے جہازوں اور میزائل بوٹس نے حصہ لیا ۔

وائس ایڈمرل پاکستان نیوی اویس احمد بلگرامی کمانڈر پاکستان فلیٹ کا اس موقع پر کہنا تھا کہ امن مشق 2007 میں 28 اور 2023 میں 50 ممالک شریک ہوئے ، امن مشق 2023 اپنی نوعیت کی بہت بڑی بحری مشق تھی ۔

اویس احمد بلگرامی کا کہنا تھا یہ مشق کسی ایک ملک کے خلاف نہیں بلکہ اس کا مقصد خطے میں امن و استحکام ہے ، مشقوں کا مقصد ہر طرح کے حالات اور ماحول میں ہمہ وقت تیار رہنا بھی ہے۔

مصنف کے بارے میں