پی ایس ایل، ملتان سلطانز کا لاہور قلندرز کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ

پی ایس ایل، ملتان سلطانز کا لاہور قلندرز کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ

ملتان: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 8 کے افتتاحی میچ میں ملتان سلطانز نے لاہور قلندرز کے خلاف ٹاس جیت کر باؤلنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ 
تفصیلات کے مطابق ملتان کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے جا رہے میچ میں لاہور قلندرز کی قیادت شاہین شاہ آفریدی کر رہے ہیں جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں فخر زمان، طاہر بیگ، شائی ہوپ، کامران غلام، حسین طلعت، سکندر رضا، لائم ڈاؤسن، ڈیوڈ ویزے، حارث رؤف اور زمان خان شامل ہیں۔ 

ملتان سلطانز کی قیادت محمد رضوان کر رہے ہیں جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں شان مسعود، عثمان خان، ڈیوڈ ملر، کیرون پولارڈ، خوشدل شاہ، عقیل حسین، اسامہ میر، ثمین گل، شاہنواز دھانی اور احسان اللہ شامل ہیں۔ 

مصنف کے بارے میں