فی تولہ سونے کی قیمت میں 800 روپے کی کمی

فی تولہ سونے کی قیمت میں 800 روپے کی کمی

کراچی: ملک بھر میں سونے کی قیمتوں میں اضافے کے بعد کمی کا سلسلہ جاری ہے اور آج بھی فی تولہ سونے کی قیمت میں 800 روپے کی کمی ہوئی ہے۔ 
تفصیلات کے مطابق آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ 800 روپے کمی کے بعد ملک میں ایک تولہ سونے کی قیمت ایک لاکھ 97 ہزار 600 روپے ہو گئی ہے۔ 
اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 686 روپے کم ہوکر ایک لاکھ 69 ہزار 410 روپے ہے جبکہ عالمی بازار میں سونے کی قیمت 5 ڈالر کم ہوکر ایک ہزار 860 ڈالر فی اونس ہے۔ 

مصنف کے بارے میں