وزیراعظم اور وزیر خارجہ کا ترکیہ کے سفارت خانے کا دورہ 

وزیراعظم اور وزیر خارجہ کا ترکیہ کے سفارت خانے کا دورہ 

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے تباہ کن زلزلے پر تعزیت کے اظہار کیلئے اسلام آباد میں ترکیہ سفارت خانے کا دورہ کیا۔ 
تفصیلات کے مطابق وزی خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری پیغام میں بتایا کہ وزیراعظم شہباز شریف کے ہمراہ انہوں نے اسلام آباد میں ترکیہ سفارت خانے کا دورہ کیا۔ 
بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ ترکیہ سفارتخانے کے دورے کا مقصد ترکیہ میں ہونے والے تباہ کن زلزلے پر تعزیت کا اظہار کرنا تھا اور پاکستان اس مشکل وقت میں ترکیہ کے برادر عوام کے ساتھ کھڑا ہے۔ 

مصنف کے بارے میں