سبحان اللہ 1400 سو سالہ اسلامی طریقہ کو سائنسدانوں نے بھی مان لیا

لندن:کھانا چبا چبا کر کھانے کا ہمیں بچپن ہی سے بتایا جاتا ہے لیکن اس کے فوائد کے بارے میں نہیں بتایا جاتا۔اسلام میں یہ بات واضح طور پر بتائی گئی ہے کہ کھانا آرام سے اور چباکر کھانا چاہیے۔

اب اس کا ایک ایسا فائدہ سامنے آگیا ہے کہ جان کر آپ کھانا اچھی طرح چباکرکھائیں گے۔ ایک تجربے میں دیکھا گیا کہ جو خواتین 35بار چباکر کھاناکھاتی ہیں وہ ان خواتین سے 30فیصد کم کھانا کھاتی ہیں جو کہ 15بارچباکرکھاتی ہیں۔
آکسفورڈ اور ہارورڈ کا ایجوکیشن ماہر اور تحقیق کارڈاکٹرXand van Tullekenکا کہنا ہے کہ ماضی میں کھانا چباکر کھانے سے وزن کم ہونے کا فائدہ بتایا گیا ہے لیکن حقیقت میں اس کا فائدہ اس سے بھی زیادہ ہے۔

یہ تجربہ ٹی وی شو میں بھی دکھایا گیا ہے اور لوگوں کو وزن کم کرنے کے لئے چباچباکرکھانے کی ترغیب دی گئی ہے۔ڈاکٹر کا کہنا ہے کہ جتنا زیادہ کھانا ہم چبا چباکرکھائیں گے تو ہمار لعاب اس میں بہتر طریقے سے شام ہوگا اور کھانا بآسانی ہضم ہوگا۔

تجربے میں 20خواتین کو پاسٹا کھانے کو کہا گیا اور ساتھ بتایا گیا کہ جب ان کا پیٹ بھر جائے تو وہ رُک سکتی ہیں۔ آدھے گروہ کو کہاگیا کہ وہ اپنے بھرے ہوئے منہ کو15بار چباکر کھائیںجبکہ دوسرے کو 35بار چبانے کا کہاگیا۔آخر میں ہر خاتون کے پلیٹ کو دیکھاگیا کہ جلدی کھانے والے افراد نے 468کیلوریز کھائیں اور چباچباکر کھانے والی خواتین نے 342کیلوریز لیں۔

اس کا کہنا ہے کہ دونوں گروہوں میں126کیلوریز کا فرق ہے جو کہ انتہائی حیران کن ہے۔اس کا کہنا ہے کہ جو لوگ چباچباکر کھانا کھاتے ہیں ان کا وزن کم کھانے کی وجہ سے کم ہونے لگتا ہے۔