سندھ کا گورنر کسے بنایا جائے؟،ممکنہ نام سامنے آگئے

سندھ کا گورنر کسے بنایا جائے؟،ممکنہ نام سامنے آگئے

وزیراعظم نے قریبی رفقاء سے مشاورت شروع کردی۔ غیر سیاسی شخصیت کو گورنر لگانے کی تجویز دی جارہی ہے جبکہ مشاہد اللہ، نہال ہاشمی اور محمد زبیر کے نام بھی زیر غور ہیں۔

ذرائع کے مطابق گورنر سندھ کے تقرر کیلئے وزیراعظم نواز شریف نے قریبی رفقاء سے مشاورت کیلئے سر جوڑ لئے، گورنر سندھ کے عہدے پر غیر سیاسی شخصیت کو تعینات کرنے کی تجویز دی جارہی ہے جبکہ کاروباری شخصیات اور ریٹائرڈ ججز کے نام بھی زیر غور ہیں۔
وزیراعظم کو رفقاء کی جانب سے مشورہ دیا گیا ہے کہ گورنر سندھ کا تقریر صوبے کے حالات دیکھ کر کیا جائے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ گورنر سندھ کیلئے نہال ہاشمی، مشاہد اللہ خان اور چیئرمین پرائیویٹائزیشن کمیشن محمد زبیر کا نام بھی زیر غور ہیں۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز گورنر سندھ جسٹس (ر) سعید الزماں صدیقی طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے تھے، وہ 11 نومبر 2016ء سے 11 جنوری 2017ء تک قلیل مدت کیلئے عہدے پر فائز رہے