لاہور:جائیداد کا لالچ، بھائی نے 2بہنوں کو قتل کر دیا

لاہور:جائیداد کا لالچ، بھائی نے 2بہنوں کو قتل کر دیا

لاہور میں جائیداد کے تنازع پر بھائی نے اپنی دو بہنوں کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا۔ واردات کے بعد ملزم فرار ہو گیا۔ دوہرے قتل پر علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔باغبان پورہ کے علاقہ میں دو بہنیں بائیس سالہ عائشہ اور چھبیس سالہ نورین گھر میں مردہ پائی گئیں۔ پولیس نے تفتیش کی تو پتاچلا کہ قاتل کوئی اور نہیں، ان کا اپنا سگا بھائی ہے۔پولیس کے مطابق مقتولہ بہنوں کے قوت گویائی سے محروم بڑے بھائی عتیق نے اشاروں سے بتایا کہ ان کے بھائی عقیل نے فائرنگ کر کے دونوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔

محلے داروں کے مطابق والدین کی وفات کے بعد عقیل آئے روز اپنے بہن بھائیوں سے جھگڑا کرتا تھا۔ فرانزک ٹیم نے موقع سے شواہد اکٹھے کرلیے، جبکہ پولیس نے لاشیں پوسٹ مارٹم کے لیے بھجوا دیں۔پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کو تلاش کر رہے ہیں، جلد گرفتار کر لیں گے۔

مصنف کے بارے میں