آسٹریلوی کپتان نےمیچ میں بغیرکوئی رن بنائےحیران کن ریکارڈاپنےنام کیا

برسبین: آسٹریلوی کپتان سٹیون سمیتھ نے میچ میں بغیر کوئی رن بنائے حیران کن ریکارڈ  اپنے نا م کیا۔ وہ گزشتہ پانچ ون ڈے میچوں کے دوران تیسری باربغیر کوئی سکور بنائے آوٹ ہونے والے آسٹریلوی کھلاڑی بن گئے ہیں۔ برسبین کرکٹ گراونڈ میں کھیلے جا رہے پہلے ون ڈے میچ میں آسٹریلوی کپتان سٹیون سمتھ کو محمد عامر نے آتے ساتھ ہی آوٹ کر دیا ۔ وہ اپنی پہلی ہی گیند پر بغیر کوئی سکور بنائے محمد رضوان کو کیچ دے بیٹھے۔آج صفر پر آوٹ ہونے کے بعد وہ گزشتہ پانچ ون ڈے میچوں کے دوران تیسری باربغیر کوئی سکور بنائے آوٹ ہونے والے آسٹریلوی کھلاڑی بن گئے ہیں۔

برسبین: آسٹریلیا کے ہاتھوں پاکستان کو پہلے ون ڈے میں بھی شکست

مصنف کے بارے میں