چیئرمین سینیٹ نے حکومت سے لاپتہ افراد کے حوالے سے رپورٹ طلب کرلی

چیئرمین سینیٹ نے حکومت سے لاپتہ افراد کے حوالے سے رپورٹ طلب کرلی

اسلام آباد: سینیٹ میں لاپتہ افراد کی گونج سنائی دینے لگی ۔چیئرمین سینیٹ نے حکومت سے لاپتہ افراد کے حوالے سے رپورٹ طلب کرلی ، جبکہ سینیٹ کے 38 اراکین نے پلی بارگین کے نئے ترمیمی قانون کو مسترد کرتے ہوئے نوٹس بھی جمع کرا دیا ہے۔لاپتہ افراد کا معاملہ سینیٹ میں بھی پہنچ گیا،وزیر قانون زاہد حامد کا ایوان بالا میں بریفنگ کے دوران کہنا تھا کہ اسلام آباد پولیس کے مطابق وفاقی دارلحکومت سے مزید کوئی شخص لاپتہ نہیں ہوا ہے ،جبکہ فرحت اللہ بابر  نے اجلاس میں بتایا کہ اسلام آباد سے لاپتہ ہونے والے دوسرے شخص کو رہا کر دیا گیا ہے،جس پر چیئرمین سینیٹ نے حکومت کو لاپتہ افراد کے حوالے سے پیر کو مکمل معلومات فراہم کرنے کی ہدایت کر دی۔

مصنف کے بارے میں