غزہ میں پھر توانائی کا بحران، دن میں صرف چار گھنٹے بجلی

غزہ میں پھر توانائی کا بحران، دن میں صرف چار گھنٹے بجلی

غزہ: اسرائیل کی برّی، بحری اور فضائی ناکا بندی کا شکار غزہ ایک مرتبہ پھر توانائی کے بحران کا شکار ہوگیا ہے اور محصور فلسطینیوں کو دن میں صرف تین سے چار گھنٹے بجلی مل رہی ہے جس سے وہ گوناگوں مسائل سے دوچار ہو گئے ہیں۔

غزہ میں دسمبر سے بجلی کا یہ نیا بحران جاری ہے۔ اس سے قبل اہلِ غزہ کو دن میں آٹھ گھنٹے تک بجلی مہیا ہوتی تھی لیکن سردی کی شدت کے ساتھ بجلی کی مانگ میں بھی اضافہ ہوچکا ہے اور طلب کے مطابق بجلی دستیاب نہ ہونے کی وجہ سے حکام کو لوڈ شیڈنگ کرنا پڑ رہی ہے۔رات کو تو غزہ شہر اندھیرے میں ڈوبا ہوتا ہے اور ہر طرف ہو کا عالم ہوتا ہے۔
غزہ کے مکین ان دنوں موم بتیوں سے رات کے وقت اپنے گھروں کو روشن رکھتے اور لکڑیاں جلا کر گزارہ کررہے ہیں۔بجلی آدھی رات کے بعد آتی ہے اور لوگ اس وقت تک اس کے انتظار میں جاگ رہے ہوتے ہیں،وہ کپڑے دھوتے ہیں یا غسل وغیرہ کر لیتے ہیں۔

مصنف کے بارے میں