کرن جوہرنے کاجول سے 25 سالہ دوستی ختم ہونے کی وجہ بتادی

کرن جوہرنے کاجول سے 25 سالہ دوستی ختم ہونے کی وجہ بتادی

ممبئی: بالی ووڈ ہدایتکاروپروڈیوسرکرن جوہر اورکاجول کی قریبی دوستی کسی سے ڈھکی چھپی نہیں تھی جہاں وہ دونوں ہمیشہ اچھے دوستوں کی طرح مختلف تقریبات میں نظرآئے تو وہیں کاجول نے کرن کی فلموں میں کام کرکے خوب پزیرائی بھی حاصل کی لیکن کرن اب ختم ہونے والی دوستی کے پیچھے وجہ کو سامنے لے آئے ہیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق کرن جوہرکی نئی کتاب “این ان سوٹیبل بوائے” میں ان واقعات کا ذکرکیا ہے جوان کے دل کے بہت قریب ہیں۔ کتاب کے کچھ صفحات اس وقت میڈیا کی زینت بنے ہوئے ہیں جہاں پروڈیوسرکی جانب سے اداکارہ کاجول کے ساتھ 25 سالہ دوستی کے خاتمے کی وجہ بتائی گئی ہے۔

کرن جوہرکی فلم” اے دل ہے مشکل” اورکاجول کے شوہراداکاراجے دیوگن کی فلم “شوے” کی ایک ہی تاریخ پرریلیز ہونا دونوں کی دوستی ختم ہونےکی بڑی وجہ بنی جب کہ اس سے بھی بڑھ کر اجے دیوگن کی جانب سے فلم کی ریلیزسے قبل ایک ٹوئٹ کی گئی جس میں کرن جوہرنے فلم شوے کوناکام کرنے کے حوالے سے لکھا تھا۔