پورا یورپ اس بیماری کی زد میں آگیا، لاکھوں افراد کی زندگیاں خطرے میں ۔۔۔!!!

پورا یورپ اس بیماری کی زد میں آگیا، لاکھوں افراد کی زندگیاں خطرے میں ۔۔۔!!!

یورپی شہریوں میں انفلونزا کے پھیلنے سے یورپی ملکوں کے اسپتالوں میں بحرانی صورتحال پیدا ہوگئی ہے.
انفلونزا نے فرانس کے اسپتالوں میں بحران پیدا کردیا ہے، اسپتالوں میں مریضوں کے لئے جگہ نہیں ہے اور حکومت نے محبور ہوکر ہنگامی اجلاس تشکیل دیا ہے -

خبروں میں بتایا گیا ہے کہ گذشتہ برس نومبر سے اب تک فرانس کے اسپتالوں میں باون افراد انفلونزا کی وجہ سے اپنی جان سےہاتھ دھوچکے ہیں - فرانسیسی حکومت نے انفلونزا پر قابو پانے اور اسپتالوں میں پیدا ہونے والے بحران سے نمٹنے کے لئے ملک کے دو سو بیس اسپتالوں میں خصوصی تدابیراپنائی ہیں-

فرانس کی وزیرصحت میری سیل تورین نے فرانس میں انفلونزا کے بحران کے بعد کہا ہے کہ ہمیں چاہئے کہ اس بیماری سے نمٹنے کے لئے ہر وقت تیار رہیں - برطانیہ میں بھی اسپتالوں میں مریضوں کی بڑھتی ہوئی بے شمار تعداد کی وجہ سے نیشنل ہیلتھ نیٹ ورک میں بحران پیدا ہوگیا ہے - اس سے پہلے برطانیہ کے بیس سے زائد اسپتالوں کی جانب سے اعلان کردیا گیا تھا کہ اب مریضوں کو ایڈمٹ کرنے کی گنجائش نہیں رہ گئی ہے-

ریڈ کراس کمیٹی اور دیگر ایمرجنسی اداروں نے بھی برطانیہ میں انفلونزا کی وجہ سے بحرانی صورتحال کا اعلان کردیا ہے- ادھر اسپین میں بھی انفلونزا کی وبا کی وجہ سے اسپتالوں میں بحران پیدا ہوگیا ہے - اسپین میں اب تک انفلونزا کے انیس مریض دم توڑ چکے ہیں -

انفلونزا کی وجہ سے یورپ کے دیگر ملکوں منجملہ یونان کا محکمہ صحت مالی بحران سے دوچارہوگیا ہے اور وہاں دواؤں اورڈاکٹروں کی قلت ہوگئی ہے -

مصنف کے بارے میں