پاکستانی کھلاڑی فٹنس کی بجائے چاول کھانے پر توجہ دیتے ہیں جس کی وجہ سے شکستیں ہو رہی ہیں، رمیز راجہ

پاکستانی کھلاڑی اپنی فٹنس پر توجہ نہیں دیتے انہوں نے کہا کہ یہ ”بلکی“ ہیں اور ان کی توندیں دیکھ کر لگتا ہے کہ یہ جہاں پر بھی جائیں چاول اور سالن پر اٹیک کرتے ہیں. یہ پروفیشنل خوراک نہیں لے رہے

پاکستانی کھلاڑی فٹنس کی بجائے چاول کھانے پر توجہ دیتے ہیں جس کی وجہ سے شکستیں ہو رہی ہیں، رمیز راجہ

لاہور : سابق کرکٹر اور کمنٹیٹر رمیز راجہ پاکستان کو آسٹریلیا کے ہاتھوں شرمناک شکست کے بعد  خاموش نہ رہ سکے اور کھلاڑیوں پر خوب برسے۔ انہوں نے کہا ہے کہ پاکستانی کھلاڑی اپنی فٹنس پر توجہ نہیں دیتے انہوں نے کہا  کہ یہ ”بلکی“ ہیں اور ان کی توندیں دیکھ کر لگتا ہے کہ یہ جہاں پر بھی جائیں چاول اور سالن پر اٹیک کرتے ہیں.  یہ پروفیشنل خوراک نہیں لے رہے جس کے باعث فٹنس حاصل نہیں ہو رہی اور کارکردگی متاثر ہو رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستانی کھلاڑیوں کا وزن بہت زیادہ بڑھ چکا ہے اور اظہر علی کی انجری بھی وزن کے باعث ہی ہوئی ہے۔ رمیز راجہ نے کہا کہ پاکستانی کھلاڑیوں کا وزن بہت زیادہ ہو چکا ہے۔ شرجیل خان اوور ویٹ ہے، عماد وسیم اوور ویٹ ہے اور اظہر علی کی انجری بھی وزن زیادہ ہونے کے باعث ہی ہوئی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ جب تک فٹنس نہیں ہوگی کارکردگی کیسے بہتر ہو سکے گی۔