پاک فوج کی پولو ٹیم نے انڈین آرمی کی ٹیم کو شکست دے دی

پاک فوج کی پولو ٹیم نے انڈین آرمی کی ٹیم کو شکست دے دی

راولپنڈی:جنگ کا میدان ہویا پھر کھیل کا پاک فوج دنیا کی بہترین افواج میں شمار کی جاتی ہے ۔پولو کے ایک بین الاقوامی مقابلے میں پاک فوج نے انڈین آرمی کی ٹیم کو ناکوں چنے چبواتے ہوئے شکست دیدی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کے مطابق نائیجیریا میں آرمڈ فورسز انٹرنیشنل پولو ٹورنامنٹ 2018 ءکا انعقاد ہوا جس میں پاکستان، بھارت، مصر، نائیجیریا، مراکش اور امریکہ کی ٹیموں نے حصہ لیا۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ پاک فوج کی ٹیم نے زبر دست کھیل کا مظاہر ہ کرتے ہوئے روایتی حریف انڈین آرمی کی ٹیم کو 3.5 کے مقابلے میں 15 گول سے شکست دی۔