کیویز کے ہاتھوں تیسرے ون ڈے میں عبرتناک شکست،پاکستانی ٹیم چوتھے کم ترین سکور پر آﺅٹ ہوئی

کیویز کے ہاتھوں تیسرے ون ڈے میں عبرتناک شکست،پاکستانی ٹیم چوتھے کم ترین سکور پر آﺅٹ ہوئی

ڈونیڈن:نیوزی لینڈ کے شہر ڈونیڈن میں کھیلے گئے تیسرے ون ڈے میچ میں پاکستانی ٹیم کو 183 رنز کے بڑے مارجن سے شکست ہوگئی اور قومی ٹیم 288 رنز ہدف کے تعاقب میں صرف74 رنز پر پویلین لوٹ گئی جبکہ گرین شرٹس کا یہ چوتھا کم ترین سکور ہے۔

 یہ بھی پڑھیں:https://www.neonetwork.pk/13-Jan-2018/41656

یاد رہے کہ اس شرمناک شکست کے ساتھ ہی کیویز نے پانچ میچوں کی سیریز میں 3-0 کی فیصلہ کن برتری حاصل کرلی ہے ۔قومی ٹیم کیوی باﺅلر ٹرینٹ بولٹ کی طوفانی باﺅلنگ کا سامنا نہ کرسکی اور27.2 اوورز میں صرف 74 رنز بنا کر پویلین واپس لوٹ گئی جبکہ قومی ٹیم کی جانب سے رومان رئیس نے سب سے زیادہ 16 رنز سکور کئے۔