قبل از وقت حج فیسیں وصول کرنے کیخلاف مفتی عبدالقوی عدالت جا پہنچے

قبل از وقت حج فیسیں وصول کرنے کیخلاف مفتی عبدالقوی عدالت جا پہنچے

”نیو نیوز تازہ ترین“
ملتان:وزارت مذہبی امور کی طرف سے قبل او وقت حج فیسیں وصول کرنے کے خلاف مفتی عبدالقوی نے لاہور ہائی کورٹ ملتان بنچ جا پہنچے اوردرخواست دائر کر دی ۔


تفصیلات کے مطابق مفتی عبدالقوی نے دائر کی گئی درخواست میں موقف اختیار کہ 20 اگست2018 ءکو حج ہے جبکہ 15 جنوری سے رقم وصول کرنا جرم ہے اور 8 ماہ قبل ہی حج کی رقم وصول کرنا غلط ہے۔

انہوں نے اپنی درخواست میں عدالت سے استدعا کی کہ اپریل کے آخری ہفتہ میں رقم وصول کی جائے،آج رٹ دائر کررہے ہیں اور سٹے آرڈر لے کر ہی رہیں گے ۔یاد رہے کہ اس سے قبل مفتی عبدالقوی کو ماڈل قندیل بلوچ کے قتل میں ملوث ہونے کے الزام کی وجہ سے عدالت جانا پڑا تھا۔