چیف جسٹس پاکستان کا ڈبہ بند غیر معیاری دودھ کے تمام برانڈز کے ٹیسٹ کا حکم

چیف جسٹس پاکستان کا ڈبہ بند غیر معیاری دودھ کے تمام برانڈز کے ٹیسٹ کا حکم

کراچی:کراچی میں ڈبہ بند غیر معیاری دودھ فروخت کرنے والوں کی شامت آگئی ہے اورچیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار نے ایڈووکیٹ جنرل سندھ کو حکم جاری کیا ہے کہ آج ہی مارکیٹوں سے ڈبہ بند دودھ کے تمام برانڈز کی مصنوعات اٹھا لی جائیں اور حکم دیا کہ دودھ کے تمام برانڈز کے ٹیسٹ لئے جائیں۔

ذرائع کے مطابق کراچی رجسٹری میں غیر معیاری دودھ کے کیس کی سماعت کرتے ہوئے چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ پنجاب میں کروڑوں روپے لگا کر لیبارٹریاں ٹھیک کرائی ہیں اورسندھ حکومت کو خیال نہیں آیا کہ لوگوں کو معیاری دودھ پلائیں،یہ دودھ نہیں بلکہ فراڈ ہے ۔

انہوں نے مزید ریمارکس دیئے کہ دودھ کا نعم البدل بھی نہیں ہے جبکہ معزز جج نے تمام کمپنیوں کو ہدایت کی ہے کہ ڈبے پر لکھیں یہ دودھ نہیں ہے اور ہم عوام کے ساتھ فراڈ نہیں ہونے دیں گے۔

چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ پنجاب میں پیکٹ کے دودھ سے اب یوریا ، بال صفا پائوڈراور غیر معیاری اشیا کا خاتمہ ہوگیا؟،معیاری لیبارٹریوں کا بتایا جائے ، جہاں پیکٹ والے دودھ کا معیار جانچا جاسکے۔چیف جسٹس نے کہا کہ دودھ کا معیار جانچنے کیلئے کمیشن قائم کریں گے۔