شاہ زیب قتل کیس میں ملزمان کا نام فوری طور پر ای سی ایل میں شامل کرنے کا حکم

شاہ زیب قتل کیس میں ملزمان کا نام فوری طور پر ای سی ایل میں شامل کرنے کا حکم

کراچی : سپریم کورٹ میں شاہ زیب قتل کیس سے متعلق سندھ ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف سول سوسائٹی کی اپیل سماعت کیلئے منظور کرلی گئی ۔عدالت نے کہا  سندھ ہائی کورٹ اور دیگر عدالتوں نے کیس میں مختلف نوعیت کے فیصلے دیے ۔شاہ رخ جتوئی سمیت تمام نامزدملزمان کا نام فوری طور پر ای سی ایل میں شامل کرنے کا حکم دے دیا ۔ سپریم کورٹ کراچی رجسٹری نے تمام فریقین کو نوٹس جاری کردیے۔

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں شاہ زیب قتل کیس سے متعلق سندھ ہائی کورٹ کےفیصلے کے خلاف سول سوسائٹی کی اپیل سماعت کیلئے منظور  کر لی گئی ہے ۔سندھ ہائی کورٹ نے شاہ رخ جتوئی سمیت تمام نامزدملزمان کا نام فوری طور پر ای سی ایل میں شامل کرنے کا حکم دے دیا ۔سپریم کورٹ کراچی رجسٹری نے تمام فریقین کو نوٹس جاری کردیے۔
عدالت نے کہا کہ سندھ ہائی کورٹ اور دیگر عدالتوں نے کیس میں مختلف نوعیت کے فیصلے دیے .چیف جسٹس ثاقب نثار نے حکم دیا کہ تمام ایئرپورٹس کو ہدایت کریں ملزمان کسی صورت بیرون ملک نہ جائیں.ملزمان کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری بھی جاری کردیئے گئے .عدالت کے باہر گفتگو میں سماجی کارکن جبران نے کہا کہ قتل کا مجرم وکٹری کا نشان بنا کر پورے معاشرے کا مذاق اڑارہا ہے ۔
شاہ رخ جتوئی کے وکیل لطیف کھوسہ نے کہا کہ کیس سے دہشت گردی کا کوئی تعلق نہیں ۔فریقین کے مابین صلح ہوچکی ہے اب مزید سماعت کی ضرورت نہیں۔سول سوسائٹی نے شاہ زیب قتل کیس میں سندھ ہائیکورٹ کی جانب سے مقدمے میںانسداد دہشت گردی کی دفعات ختم کرنے کے فیصلے اور ملزمان کی رہائی کو سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں چیلنج کیا تھا۔