کیلفورنیا میں پہاڑی تودے نے تباہی مچا دی ، ڈیڑھ درجن سے زائد ہلاک

کیلفورنیا میں پہاڑی تودے نے تباہی مچا دی ، ڈیڑھ درجن سے زائد ہلاک

کیلفورنیا  کے شمالی علاقوں میں بارشوں کے باعث پہاڑی تودے گرنے سے اب تک 18افراد ہلاک ہو چکے ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق جمعہ کے روز بارشوں کے باعث پہاڑی علاقے میں مٹی کے تودے گرنے کے اطلاعات ملیں تھیں ۔پہاڑی مٹی نے برساتی پانی کے ساتھ مل کر "گارے کے سیلاب " کی صورت اختیار کر لی اور اس گارے کے سیلاب نے علاقے میں تباہی مچا دی ۔

گارے کے سیلاب نے 64 مکانوں کو نقصان جبکہ 462 افراد کو متاثر کیا ۔ متاثرہ افرا د کو ریسکیو اہلکاروں نے محفوظ مقام پر پہنچا دیا ہے ۔ جبکہ مرنے والوں میں 87 سالہ شخص بھی شامل ہے ۔

ریسکیو اہلکاروں کے مطابق مرنے والوں کی تعداد بڑھ سکتی ہے ۔

2b11c1d572f05d55af02a50097366f14 bea6cbde8e876471a1fda3736938bdf1 e48b4337ffae970dfce587d54942d995