کام کریں گے تو آگے بڑھیں گےورنہ گھر جائیں گے، وزیراعظم

کام کریں گے تو آگے بڑھیں گےورنہ گھر جائیں گے، وزیراعظم

پشاور  :وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ آئندہ انتخابات میں عوام کا فیصلہ سر آنکھوں پر ہوگا وہ جس کو مینڈیٹ دیں گے اسی کی حکومت ہوگی۔
پشاور میں نیشنل انکیو بیشن سینٹر کی افتتاحی تقریب سے خطاب کے دوران وزیراعظم نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کو جب حکومت ملی تو پاکستان کرپشن کی وجہ سے بہت پیچھے رہ چکا تھا، انقلاب باتوں اور دعوؤں سے نہیں کام کرنے سے آتا ہے۔ بدقسمتی سے ہم تنقید کرنا اور لوگوں کو کام سے روکنا جانتے ہیں۔ کام کریں گے تو آگے بڑھیں گے ورنہ گھر جائیں گے لیکن جمہوریت کا سفر ملک میں چلتا رہے گا۔ جمہوریت کے سفر میں آج سے چار پانچ ماہ بعد عوام کا فیصلہ سر آنکھوں پر ہوگا، آئندہ انتخابات میں عوام جس کو مینڈیٹ دیں گے اسی کی حکومت ہوگی۔

وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کااینکوبیشن سینٹر کو سراہتے ہوئے کہنا تھا کہ ہم امید کرتے ہیں کہ ادارہ سنگ میل ثابت ہوگا۔ان کا کہنا تھا کہ نیشنل اینکوبیشن سینٹر کا یہ منصوبہ نوجوانوں کی ضرویات اور مستقبل کی ضروریات کو پورا کرتا ہے۔وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ  دنیا بدل چکی ہے اور  ہمیں ٹیکنالوجی کی طرف جانا ہے۔ہماری حکومت آئی تو تھری جی،فورجی کےلائسنس شفاف طریقے سےدیے گئے جبکہ ہم سے پہلے کی حکومت تھری جی اور فور جی کے لائسنسز پر پیسے کمانا چاہتی تھی ۔