ننھی کلی زینب کے مبینہ قاتل کی ایک اور سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی

ننھی کلی زینب کے مبینہ قاتل کی ایک اور سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی

لاہور:قصور میں زیادتی کے بعد قتل ہونے والی ننھی کلی 7 سالہ زینب کے مبینہ قاتل کی ایک اور سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی ہے۔

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کی 36 گھنٹے کی ڈیڈلائن تیزی سے ختم ہونے لگی مگر پنجاب پولیس زینب کے قاتل کا سراغ نہ لگا سکی جبکہ انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ نے زینب قتل کی ابتدائی تحقیقات مکمل کرلیں ۔

مبینہ قاتل کی ایک اور سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کرلی گئی ہے ،فوٹیج میں مبینہ ملزم کے سرپر ٹوپی ہے ،اس نے کوٹ اور شلوار قمیض پہن رکھا ہے ، فوٹیج میں 4 جنوری کی شام 5 بج کر 26 منٹ کا وقت ہے ۔جبکہ مبینہ باریش ملزم زینب کے گھر کے باہر اور بازار میں چکر لگاتے دیکھا جاسکتا ہے۔ ملزم کا قد تقریباً 5 فٹ 10 انچ ہے ۔یاد رہے کہ اس سے پہلے فوٹیج میں زینب کو قاتل کے ساتھ جاتے دکھایا گیا تھا۔