امریکی صدر ٹرمپ کا صدر بننے کے بعد پہلا میڈیکل چیک اپ

امریکی صدر ٹرمپ کا صدر بننے کے بعد پہلا میڈیکل چیک اپ


واشنگٹن:ڈونلڈ ٹرمپ امریکی صدر منتخب ہونے کے بعد پہلا میڈیکل چیک اپ مکمل ہوگیا جس کے بارے میں ترجمان وائٹ ہاوس نے بتایا ہے کہ ہے ڈاکٹروں نے ان کی صحت کو بہترین قرار دیدیا۔


تفصیلات کے مطابق دماغی صحت پر مسلسل خدشات کے بعد ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنا پہلا طبی معائنہ والٹر ریڈ نیشنل ملٹری میڈیکل سینٹر میں کروایا ۔ اپنے میڈیکل چیک اپ کے نتائج کا اعلان امریکی صدر منگل کے روز کریں گے ۔ڈونلڈ ٹرمپ کے امریکا کے صدر کے منتخب ہونے کے بعد سے بے تکی حرکتیں ،زبان پھسلنے جیسے متعدد واقعات رونما ہوئے تھے ۔


مائیکل وولف کی نئی کتاب کے مطابق ٹرمپ کے ساتھی انہیں بچوں جیسا قرار دیتے تھے۔بڑھتی ہوئی تنقید کے بعد ٹرمپ پرخود کو منصب صدارت کیلیے فٹ ثابت کرنے کیلیے دبائوتھا۔