ٹرمپ نے پورن سٹار کو زبان بندی کیلئے ایک لاکھ 30ہزار ڈالر دئیے : امریکی اخبار

ٹرمپ نے پورن سٹار کو زبان بندی کیلئے ایک لاکھ 30ہزار ڈالر دئیے : امریکی اخبار


واشنگٹن:امریکی اخبار نے الزام لگایا ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ذاتی وکیل نے ان کے ایک پورن سٹار سے مبینہ تعلق کو منظر عام پر نہ لانے کے عوض اداکارہ سے ایک لاکھ 30 ہزار ڈالر کا معاہدہ کیا تھا۔


اخبار 'دی وال اسٹریٹ جرنل' نے دعویٰ کیا ہے کہ ٹرمپ کی اداکارہ اسٹیفنی کلفورڈ سے 2006 میں گالف سے متعلق ایک تقریب میں ملاقات ہوئی تھی۔ اس وقت ٹرمپ کی ملانیا سے شادی کو صرف ایک سال ہوا تھا۔ اسٹیفنی نے 2016 میں نشریاتی ادارے 'اے بی سی نیوز' سے ٹرمپ کے ساتھ اپنے مبینہ تعلقات کے بارے میں بات چیت شروع کی تھی لیکن صدارتی انتخابات سے ایک ماہ ہی مبینہ طور پر ایک لاکھ 30 ہزار ڈالر کے ایک معاہدہ کر کے اداکارہ کو اس بابت بارے کرنے سے روک دیا گیا۔


اخبار کے مطابق ٹرمپ کے دیرینہ ذاتی وکیل مائیکل کوہن نے اس رقم کا بندوبست کیا اور اس کی ادائیگی اسٹیفنی کے وکیل کے ذریعے کی گئی۔اخبار کو بھیجے گئے ایک بیان میں کوہن نے اس معاہدے میں اپنے کردار کے بارے میں تو کچھ نہیں کہا لیکن انھوں نے اسٹیفنی کے ساتھ ٹرمپ کے کسی بھی طرح کے تعلق کو مسترد کیا۔ یہ اداکارہ بھی ٹرمپ سے مبینہ تعلق کو مسترد کر چکی ہیں۔