اسرائیلی فوجیوں کی فائرنگ سے 2 فلسطینی شہید

اسرائیلی فوجیوں کی فائرنگ سے 2 فلسطینی شہید

غزہ :  اسرائیلی فوجیوں نے غزہ اور غرب اردن میں 2 فلسطینی نواجوانوں کوگولیاں مار کر شہید کردیا۔ غاصب اسرائیلی فوجیوں نے16 سالہ فلسطینی نوجوان کو جنوبی غزہ میں فائرنگ کا نشانہ بنایا جس سے وہ موقع ہی پر شہید ہوگیا۔

ادھر فلسطین کی وزارت صحت کے مطابق اسرائیلی فوجیوں نے غرب اردن کے شہر نابلوس میں ایک اور فلسطینی نوجوان کو گولیاں مار کر شدید زخمی کردیا جو بعد میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہوگیا۔بیت المقدس کے بارے میں امریکی صدر ٹرمپ کے فیصلے کے بعد سے فلسطینی علاقوں میں اسرائیلی حکومت کے خلاف پرامن فلسطینی مظاہرین پر اسرائیلی فوج کے حملوں میں21 فلسطینی شہید اور 3 ہزار سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔