پاکستان کی اصل ہار زینب کے قاتلوں کو نہ پکڑنا ہے ، وقار یونس

پاکستان کی اصل ہار زینب کے قاتلوں کو نہ پکڑنا ہے ، وقار یونس

ڈونیڈن : پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ون ڈے میچوں کی سیریز کا تیسرا میچ آج ڈونیڈن میں کھیلا گیا جہاں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 183 رنز سے شکست دیدی ۔ نیوزی لینڈ   نے پاکستان کو اس سے قبل کھیلے گئے دونوں میچوں میؓں شکست سے دوچار کیا تھا اور یوں نیوزی لیںڈ نے سیریز میں تین صفر کی واضح برتری حاصل کر لی ہے ۔

پاکستان کی اس ہار پر سابق کپتان اور کوچ قومی ٹیم وقار یونس نے کہا کہ  نیوزی لینڈکےخلاف سیریزمیں پانچ صفرسےہارناقوم کی ہارنہیں ہے لیکن اگر زینب کے قاتلوں کو نہ پکڑا گیا تو پھر یہ قومی ہار ہو گی ۔

921bc0e9a1a567aaf30649cbfd33f1ef

یاد رہے کہ قصور میں 7 سالہ زینب کیساتھ پیش آنے والے واقعہ پر پورا ملک سراپا احتجاج ہے ۔اس واقعہ نے قومی کرکٹرز اور شوبز اسٹارز کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیاہے ۔وقار یونس سمیت دیگر معروف شخصیات نے بھی زینب کے قاتلوں کو گرفتار کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔ اسی ھوالے سے انہوں نے کہا کہ  نیوزی لینڈکےخلاف سیریزمیں پانچ صفرسےہارناقوم کی ہارنہیں ہے لیکن اگر زینب کے قاتلوں کو نہ پکڑا گیا تو پھر یہ قومی ہار  ہو  گی ۔

یاد رہے کہ اس سے قبل بھی جب یہ درد ناک واقعہ تب بھی وقار یونس نے ٹوئٹ کرتے ہوئے اس کی شدید الفاظ میں مذمت کی ۔

80de11a642423f200f7b1d81cf881cc9