ایک کروڑ ملازمتوں کی فراہمی،بڑے ترقیاتی اداروں سے تفصیلات طلب

ایک کروڑ ملازمتوں کی فراہمی،بڑے ترقیاتی اداروں سے تفصیلات طلب
کیپشن: فائل فوٹو

لاہور:پاکستان تحریک انصاف کی حکومت آنے کے بعد ایک کروڑ نوکریوں کا اعلان کیا گیا تھا تاہم ابھی تک اس پر عملدرآمد تو دور کی بات کئی محکموں میں لوگ بیروزگاری کا زہر پھانکنے پر مجبور ہوچکے ہیں۔

تاہم اب حکومت کی جانب سے ایک کروڑ ملازمتوں کی فراہمی کے حوالے سے اہم اقدام اٹھانے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور بڑے ترقیاتی اداروں کی خالی اسامیوں کی تفصیلات طلب کرلی ہیں۔

نوکریوں کی فراہمی کے حوالے سے محکمہ ہاﺅسنگ نے شہر کے بڑے ترقیاتی اداروں کو مراسلہ لکھ دیا ہے ۔اس مراسلے میں ایل ڈی اے ،واسا،ٹیپا اور پی ایل ڈی سی سے ریکارڈ طلب کیا گیا ہے جس میں کہا گیا کہ سکیل 1 سے 19 تک کی خالی اسامیوں کا ریکارڈ فرہم کیا جائے جبکہ اضافی چارج کے طور پر کام کرنے والوں کی تفصیلات بھی بتائی جائیں۔

ان خالی اسامیوں کی تفصیلات کو مد نظر رکھتے ہوئے ملازمتیں دینے کا اعلان کیا جائے گا۔