اسلام آباد:پاکستان کی ابتر معاشی صورتحال کو سہارا دینے کےلئے سعودی عرب میدان میں آگیا ہے اور پاکستان کی تاریخ کی اب تک کی سب سے بڑی سرمایہ کاری کرنے کا اعلان کردیا ۔
سعودی وزیر پیٹرولیم شہزادہ خالد بن عبدالعزیز نے کہا ہے کہ سعودیہ عرب پاکستان میں سب سے بڑی سرمایہ کاری کرے گا، پاکستان اور سعودی عرب خطے کے لیے اہمیت کے حامل ممالک ہیں۔
It was an honor for me & Min of Petroleum Ghulam Sarwar Khan to host HE Mr. Khalid Abdulaziz Al-Falih, Minister of Energy, Industry & Mineral Resources of Saudi Arabia in Gawadar today.
Inshallah the oil refinery will further strengthen the bond b/w our two brotherly countries pic.twitter.com/CQAJjOmlT0
— Ali Haider Zaidi (@AliHZaidiPTI) January 12, 2019
تفصیلات کے مطابق سعودی وزیر توانائی خالد الفا لح نے گوادرپورٹ کا دورہ کیا اورپورٹ کے ذمہ داران سے ملاقات کی۔دستیاب سرمایہ کاری کے مواقع اور مستقبل کے مطلوبہ منصوبوں کا جائزہ لیا۔
Federal Minister for Maritime Affairs, Syed Ali Haider Zaidi received HE Mr. Khalid Abdulaziz Al-Falih, Minister of Energy, Industry & Mineral Resources of Saudi Arabia upon his arrival in Gawadar today. This project will take Pakistan & Saudi Arabia relationship to higher sights pic.twitter.com/lXOvR6V6oH
— Ministry of Maritime Affairs, Govt of Pakistan (@MaritimeGovPK) January 12, 2019
قبل ازیں ایئرپورٹ پر وفاقی وزیر پٹرولیم غلام سرورخان اور وزیر برائے پورٹ اینڈ شپنگ علی زیدی نے استقبال کیا۔ جی پی اے چیئرمین دوستین خان جمالدینی اور جی ڈی اے کے ڈی جی ڈاکٹر سجاد بلوچ نے وفد کو گوادر پورٹ اور ترقیاتی کاموں کے حوالے سے بریفنگ دی۔اس موقع پر سعودی وزیر توانائی خالد الفالح نے کہا کہ سعودی عرب پاکستان میں تاریخ کی سب سے بڑی سرمایہ کاری کرے گا۔
پاکستان اور سعودی عرب خطے کے امن اور استحقام کیلئے اہمیت کے حامل ممالک ہیں۔ انہوں نے کہا کہ گوادر پورٹ اہم خطے میں واقع ہے۔پاکستان ، چین اور سعودی عرب کی دوستی اور باہمی اشتراک عالمی مثال ہوگا۔
وفاقی وزیر پٹرولیم غلام سرور خان نے کہا کہ سعودی عرب کی شمولیت سے سی پیک منصوبے کی اہمیت مزید بڑھ جائے گی۔پاکستان میں ایگریکلچر کے شعبے میں سرمایہ کاری کرنے کے وسیع مواقع موجود ہیں۔
انہوں نے کہا کہ سعودی عرب کو پاکستان میں زرعی شعبے میں سرمایہ کاری کرنے کی دعوت دیتے ہیں۔وفاقی وزیرنے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب گوادر میں آئل سٹی کے قیام کے لئے اگلے ماہ معاہدے پر دستخط کریں گے۔