مشترکہ چیلنجز سے نمٹنے کے لیےعربوں کو آپس کے مسائل حل کرنا ہوں گے، امریکی وزیر خارجہ

مشترکہ چیلنجز سے نمٹنے کے لیےعربوں کو آپس کے مسائل حل کرنا ہوں گے، امریکی وزیر خارجہ
کیپشن: فوٹو بشکریہ: مائیک پومیو ٹوئیٹر اکاؤنٹ

قطر : امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے  کہا ہے کہ مشترکہ چیلنجز سے نمٹنے کے لیے امریکا کی اتحادی عرب ریاستوں کو  آپس کے مسائل کو حل کر کے آگے بڑھنا ہو گا ۔ 

بین الاقوامی میڈیا کے مطابق ، امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو خلیجی اور عرب میں موجود  امریکا نواز ریاستوں کے درمیان تناؤ ختم کرنے  کے مشن پر متحدہ عرب امارات کے دارالحکومت  ابوظہبی سے دوحا پہنچے۔ امریکی وزیر خارجہ  کےان دوروں کا مقصد  خطے میں ایران کیخلاف حمایت حاصل کرنا بھی ہے۔

قطری وزیر خارجہ محمد بن عبدالرحمان سے ملاقات کے بعد مشترکہ پریس  کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے  مائیک پومپیو نے کہا  کہ قطر اور اس کے ہمسایہ ممالک میں سفارتی دوریاں بہت زیادہ ہو گئی ہیں اور  عرب مملک کی طرف سے دوحا کا بائیکاٹ کو اب تقریبا  19  مہینے ہوگئے ہیں ، ایسے معاملات سے عرب ممالک خود اپنے دشمنوں کو فائدہ پہنچارہے ہیں۔


 انہوں نے کہا کہ ہم اس وقت زیادہ طاقت  میں  ہوں گے جب مل جل کا چیلنجز  پر  کام کریں گے اور ہمارے آپس کے اختلافات  کم ہوں گے جب ہمارا ہدف ایک ہے تو  آپس کی لڑائی یا اختلاف  منزل  کے حصول میں کبھی مددگارثابت نہیں ہو گا۔