حکومتی وفد کی متحدہ قیادت سے ملاقات، تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی

حکومتی وفد کی متحدہ قیادت سے ملاقات، تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی
کیپشن: اسد عمر نے کراچی سے متعلق متحدہ کے مطالبات کو جائز مانتے ہوئے انہیں پورا کرنے کی یقین دہانی کروائی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔فائل فوٹو

کراچی: وفاقی وزیر اسد عمر کی سربراہی میں تحریک انصاف کے وفد نے بہادر آباد میں ایم کیو ایم کی قیادت سے ملاقات کی۔ اسد عمر نے کنوینر ایم کیو ایم خالد مقبول صدیقی کو تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی کروا دی۔

اتحادیوں کو منانے کیلئے حکومت متحرک ہو گئی۔ وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر اسد عمر وفد کے ہمراہ ایم کیو ایم کے بہادرآباد پہنچے جہاں ایم کیو ایم کے کنوینر خالد مقبول صدیقی نے ان سے ملاقات کی۔

اسد عمر نے کراچی سے متعلق متحدہ کے مطالبات کو جائز مانتے ہوئے انہیں پورا کرنے کی یقین دہانی کروائی۔ پی ٹی آئی کے وفد میں گورنر سندھ عمران اسماعیل سمیت دیگر پارٹی رہنما شامل تھے۔

واضح رہے کہ کنوینر متحدہ خالد مقبول صدیقی نے گزشتہ روز وفاقی وزارت سے استعفی دینے کا اعلان کیا تھا، ان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف حکومت نے ان سے کئے گئے وعدے پورے نہیں کئے۔ وزیراعظم عمران خان نے وفاقی وزیر اسد عمر اور گورنر سندھ کو متحدہ کو منانے کا ٹاسک دیا تھا جس پر آج بہادر آباد میں دونوں اتحادی جماعتوں کے رہنماوں کی ملاقات ہوئی۔