مشرف کیس : لاہور ہائیکورٹ نے خصوصی عدالت کی تشکیل کالعدم قرار دے دی

مشرف کیس : لاہور ہائیکورٹ نے خصوصی عدالت کی تشکیل کالعدم قرار دے دی
کیپشن: Image Source: File Photo

لاہور: لاہور ہائیکورٹ کے فل بنچ نے مشرف غداری کیس کا فیصلہ سنانے والی خصوصی عدالت کی تشکیل کالعدم قرار دے دی. 

تفصیلات کے مطابق ، لاہور ہائیکورٹ کے فل بنچ نے مشرف غداری کیس کا فیصلہ سنانے والی خصوصی عدالت کی تشکیل کالعدم قرار دے دی، درخواست  سابق صدر پرویز مشرف کی جانب سے دائر کی گئی تھی. خصوصی عدالت نے آئین شکنی کیس میں‌ پرویز مشرف کو سزائے موت سنائی تھی۔


سنگین غداری کیس کا فیصلہ سنانے والی خصوصی عدالت کی تشکیل کے خلاف سابق صدر پرویز مشرف کی درخواست پر لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی کی سربراہی میں فل بنچ نے سماعت کی۔

اس موقع پر وفاقی حکومت کی طرف سے ایڈیشنل اٹارنی جنرل اشتیاق اے خان پیش ہوئے اور خصوصی عدالت کی تشکیل سے متعلق سمری اور ریکارڈ عدالت میں پیش کیا۔

انہوں نے عدالت کے روبرو موقف اختیار کیا کہ پرویز مشرف کے خلاف کیس بنانے کا معاملہ کبھی کابینہ ایجنڈے کے طور پر پیش نہیں ہوا۔

واضح رہے کہ لاہور ہائیکورٹ کی جانب سے کاالعدم قرار دی گئی خصوصی عدالت نے پرویز مشرف کو پھانسی کی سزا سنائی تھی۔