ایم کیو ایم کے تحفظات کا معاملہ ، وزیر اعظم نے مذاکراتی ٹیم کا اجلاس طلب کر لیا

ایم کیو ایم کے تحفظات کا معاملہ ، وزیر اعظم نے مذاکراتی ٹیم کا اجلاس طلب کر لیا
کیپشن: Image Source: File Photo

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے متحدہ قومی موومنٹ کے تحفظات کے معاملے پر حکومت کی مذاکراتی ٹیم کا اہم اجلاس منگل کے روز طلب کر لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ، وزیراعظم عمران خان سے وفاقی وزیر اسد عمر نے رابطہ کرکے ایم کیو ایم قیادت کے ساتھ ہونے والی ملاقات سے آگاہ کیا۔ اطلاعات ہیں کہ تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین نے بھی خالد مقبول صدیقی سے رابطہ کیا ہے۔


وزیراعظم عمران خان نے حکومتی مذاکراتی کمیٹی کے ارکان کا اجلاس منگل کو طلب کر لیا ہے جس میں ایم کیو ایم سمیت دیگر اتحادی جماعتوں سے متعلق حکمت عملی پر مشاورت ہوگی۔

اجلاس میں جہانگیر ترین، اسد عمر، پرویز خٹک، عمران اسماعیل اور شہزاد ارباب شریک ہونگے۔ وزیراعظم کو اسد عمر ایم کیو ایم سے ملاقات سے متعلق تفصیل سے آگاہ کریں گے۔

ذرائع کے مطابق حکومتی کمیٹی دوبارہ ایم کیو ایم قیادت اور دیگر اتحادی جماعتوں سے بھی ملاقاتیں کرے گی۔