پاکستان میں کرپشن کو بے نقاب کرنے پر خوشی ہوئی ، سربراہ براڈ شیٹ

پاکستان میں کرپشن کو بے نقاب کرنے پر خوشی ہوئی ، سربراہ براڈ شیٹ
سورس: سکرین شارٹ

اسلام آباد،براڈشیٹ کے سربراہ کاوے موسوی کا کہنا ہے کہ کرپشن کے خلاف میری جنگ طویل ہے ۔ پاکسستان میں کرپشن سے متعلق معاملات کرنےبےنقاب کرنے پر خوشی ہے ۔ 

نجی ٹی وی سے انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ خود کو نوازشریف کا رشتہ دار ظاہر کرنے والے نےنوازشریف سے بات کی تھی اور اس کی نوازشریف کے مبینہ رشتہ داروں کے ساتھ تصاویر بھی تھیں ۔ 

کاوے موسوی نے کہا کہ کرپشن کے خلاف میرے اقدامات کو سبوتاژ کیا گیا، افسوس ہے میری کاوشوں سے پاکستان کو فائدہ نہ ہو سکا۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ مجھ سے نوازشریف سے متعلق حال ہی میں سوال ہوا اس لیے میں نے انہیں بےنقاب کیا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ شریف فیملی کے وکلا سے کبھی کوئی رابطہ نہیں رہا۔انہوں نے کہا کہ اس معاملے پر نیب اور شہزاد اکبر کی کارکردگی سے متاثر نہیں ہوا۔