وزرا اور کابینہ اراکین مستعفی، کویت میں‌ بڑا سیاسی بحران پیدا ہو گیا

Kuwait’s cabinet members resign amid dispute with Parliament
کیپشن: فائل فوٹو

کویت سٹی: اہم وزرا اور کابینہ کے اراکین کی جانب سے استعفوں کے بعد کویت میں شدید سیاسی بحران پیدا ہو گیا ہے۔ میڈیا کے مطابق سیاسی رہنماؤں کی جانب سے یہ اقدام انتظامی معاملات میں کشیدگی کی وجہ سے اٹھایا گیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق کویت میں جن اہم شخصیات نے استعفے دیئے ہیں ان میں تمام کیبینٹ اراکین، وزیر دفاع اور نائب وزیراعظم بھی شامل ہیں۔ سب افراد نے اپنے استعفے احتجاجاً کویتی وزیراعظم شیخ صباح الخالد کو پیش کئے اور اپنے عہدوں سے فوری طور پر ہٹ گئے۔

خبریں ہیں کہ کابینہ اراکین کو حکومت کی جانب سے اٹھائے گئے حالیہ انتظامی معاملات پر شدید اختلاف تھا جس پر انہوں نے فوری طور پر اپنے عہدوں سے علیحدہ ہونے کا فیصلہ کیا۔

کچھ روز قبل کویتی ممبرز اسمبلی نے پارلیمان میں ایک تحریک پیش کی تھی۔ وزیراعظم نے تمام استعفوں کو امیر کویت شیخ الجابر کو بھیج دیئے ہیں۔ اس بات کا قوی امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ وزیراعظم شیخ صباح بھی جلد ہی اپنا عہدہ چھوڑ دیں گے۔

خیال رہے کہ سابق امیر کویت شیخ الاحمد الصباح گزشتہ سال ستمبر 2020ء میں انتقال کر گئے تھے۔ ان کی عمر 90 برس تھی۔ ان کے انتقال کے بعد قیاس آرائیاں کی جا رہی تھیں کہ شیخ نواف الاحمد کو کویت کا نیا امیر بنایا جائے گا۔ شیخ نواف سابق امیر قطر کے سوتیلے بھائی ہیں۔ تاہم ان کی جگہ صباح الاحمد الجابر الصباح کویت کی قیادت کر رہے ہیں۔

یہ بات ذہن میں رہے کہ مشرق وسطیٰ کے دیگر ممالک کے بادشاہوں کی طرح امیر کویت ہی کو تمام اختیارات حاصل ہوتے ہیں۔ ان کے حکم پر ہی اسمبلی تحلیل ہو سکتی ہے اور اس کے بعد نئے انتخابات کا انعقاد ممکن ہو سکتا ہے۔