'نومیڈ لینڈ' چار نیشنل سوسائٹی آف فلم کریٹکس ایوارڈز جیتنے میں کامیاب

'نومیڈ لینڈ' چار نیشنل سوسائٹی آف فلم کریٹکس ایوارڈز جیتنے میں کامیاب

نیویارک : 'نومیڈ لینڈ' چار نیشنل سوسائٹی آف  فلم کریٹکس ایوارڈز جیتنے میں کامیاب ہوگئی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق ڈرامہ فلم 'نومیڈ لینڈ' نے چار 'نیشنل سوسائٹی آف فلم کریٹکس ایوارڈز' اپنے نام کر کے باقی فلموں کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔

امریکی عورت کی وین میں زندگی گزارنے کی کہانی نے 'نومیڈ لینڈ' کو 2020 کی بہترین فلم کے ساتھ ساتھ بہترین سینماٹوگرافی، بہترین ڈائریکٹر اور بہترین اداکارہ کے ایوارڈز کا بھی حقدار بنادیا ہے ۔

نومیڈ لینڈ کی فرانسس میک ڈورمینڈ بہترین اداکارہ،فلم دا 5 بلڈز کے لیے ڈیلروئے لینڈو بہترین اداکار،فلم 'ساؤنڈ آف میٹل' کے لیے پال رچی بہترین معاون اداکاراور ماریہ بکالوا نے فلم 'بورات سبسیکوئنٹ مووی فلم' کے لیے بہتر معاون اداکارہ کا ایوارڈ اپنے نام کیا  گیا ہے ۔

فلم کو دیکھنے والوں کا کہناہے کہ یہ فلم واقعی میں ایک بہترین فلم قرار دی جاسکتی ہے ۔