پاکستان اور انگلینڈ کے مابین ہونے والے سیریز میں شائقین کی بڑی دلچسپی

پاکستان اور انگلینڈ کے مابین ہونے والے سیریز میں شائقین کی بڑی دلچسپی

لندن : پاکستان اور انگلینڈ کے مابین ہونے والے سیریز میں شائقین کی بڑی تعداد آن لائن ٹکٹوں کی خریداری میں گہری دلچسپی دکھا دی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق برمنگھم ایجبسٹن میں 13 جولائی کو ہونے والے ایک روزہ میچ کی تمام ٹکٹیں فروخت  ہوچکی ہیں ۔
پاکستان اور انگلینڈ کے مابین 18 جولائی کو ہینڈلے میں ہونے والے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں بھی ہاؤس فل ہوگا۔
انگلش بور ڈ نے یقین دہانی کروائی ہے کہ میچز کی منسوخی یا  ردوبدل کی صورت میں شائقین کو ٹکٹوں کی رقم ریفنڈ کی جائے گی ۔
لیکن کرونا وائرس کے خوف کے باوجود شائقین کرکٹ ٹکٹیں خریدنے میں مصروف ہیں ۔
واضح رہے کہ پاکستان اور میزبان انگلینڈ کے مابین تین ایک روزہ اور تین ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز جولائی میں کھیلی جائے گی۔
دونوں ٹیموں کے مابین پہلا ون ڈے انٹرنیشنل 8 جولائی کو کارڈف میں کھیلا جائے گا ۔جبکہپاکستان اور میزبان ٹیم دوسرے ون ڈے میں 10 جولائی کو لارڈز میں مد مقابل ہوں گی ۔
اورسیریز کا آخری میچ 13 جولائی کو برمنگھم کے گراؤنڈ ایجبسٹن میں ہوگا ۔
پاکستان اور انگلینڈ کے مابین ٹی ٹوئنٹی سیریز کا آغاز 16 جولائ کو ٹرینٹ بریج سے ہو گا۔دونوں ٹیموں کے مابین دوسرا میچ 18 جولائی کو ہینڈلے میں کھیلا جائے گا۔
تیسرے اور آخری میچ میں پاکستان اور انگلینڈ کی ٹیمیں 20 جولائی کو مانچسٹر کے گراؤنڈ اولڈ ٹریفورڈ میں آمنے سامنے ہوں گی۔