شاہد خاقان عباسی لندن سے واپس پاکستان پہنچ گئے 

شاہد خاقان عباسی لندن سے واپس پاکستان پہنچ گئے 

اسلام آباد: سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی آج صبح دس بجے لندن سے اسلام آباد پہنچ گئے ، وہ شہباز شریف اور مریم نواز کے لیے  سابق وزیراعظم نوازشریف کا خصوصی پیغام بھی لائے ہیں ۔ 

تفصیلا ت کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما شاہد خاقان عباسی غیر ملکی پرواز کے ذریعے آج صبح دس بجے دبئی سے اسلام آباد ائیر پورٹ پہنچے ہیں ، وہ مریم نواز  اور شہباز شریف کے کیے اہم پیغام ساتھ لائے ہیں ۔

میڈیا ذرائع کا کہناہے کہ شاہد خاقان عباسی سینیٹ الیکشن اور پی ڈی ایم تحریک کی حکمت عملی کے متعلق مریم نواز اور شہباز شریف کو بریف کریں گے ۔ شاہد خاقان  رواں ہفتے یہ پیغآم دونوں رہنماؤں کو پہنچائیں گے ۔

واضح رہے کہ شاہد خاقان عباسی 24 دسمبر کواپنی ہمشیرہ کی عیادت کے لیے امریکہ گئے تھے جبکہ انہوں نے امیرکہ سے واپسی پر پانچ روز لندن میں قیام کیا ۔ 

وفاقی حکومت نے شاہد خاقان عباسی کو ایک مرتبہ بیرون ملک جانے کی اجازت دی تھی اور ان کا نام ای سی ایل سے نکالا تھا ۔