مدارس کے طلبا پی ڈی ایم کے احتجاج میں نہ جائیں، وزیراعظم کی شیخ رشید کو ہدایت

مدارس کے طلبا پی ڈی ایم کے احتجاج میں نہ جائیں، وزیراعظم کی شیخ رشید کو ہدایت
کیپشن: مدارس کے طلبا پی ڈی ایم کے احتجاج میں نہ جائیں، وزیراعظم کی شیخ رشید کو ہدایت
سورس: فائل فوٹو

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے وفاقی وزیر داخلہ کو اہم ذمہ داری سونپ دی۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم سے شیخ رشید نے ملاقات کی اور اس ملاقات کے دوران مدارس کے طلبا کو پی ڈی ایم احتجاج میں شرکت سے روکنے کے لئے وزیراعظم نے شیخ رشید کو ہدایت کی کہ وہ مدارس کے طلبا کو کسی صورت میں بھی پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ کے جلسوں اور احتجاج میں شرکت نہ کرنے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر داخلہ کی سربراہی میں علمائے کرام کا اہم اجلاس کل ہو گا اور اجلاس میں علمائے کرام کو اعتماد میں لیا جائے گا جبکہ علما کے ساتھ مشاورت کر کے اہم فیصلے کیے جائیں گے۔

خیال رہے کہ اپوزیشن جماعتوں کے اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ نے 19 جنوری کو الیکشن کمیشن آف پاکستان کے سامنے احتجاج کرنے کا اعلان کر رکھا ہے۔

پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے وزیراعظم عمران خان سے 31 جنوری تک مستعفی ہونے کا بھی مطالبہ کیا ہے اور ایسا نہ کرنے کی صورت میں اسلام آباد کی طرف لانگ مارچ کا اعلان کیا۔