حج کے نام پر مولانا فضل الرحمان نے چار کمپنیاں فرنٹ مین کے نام سے بنائیں، مراد سعید

حج کے نام پر مولانا فضل الرحمان نے چار کمپنیاں فرنٹ مین کے نام سے بنائیں، مراد سعید
کیپشن: حج کے نام پر مولانا فضل الرحمان نے چار کمپنیاں فرنٹ مین کے نام سے بنائیں، مراد سعید
سورس: فائل فوٹو

اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے مواصلات مراد سعید نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی جائیدادوں کی تفصیلات سامنے آ گئی ہیں اور اب وہ جواب دینے سے کترا رہے ہیں اور ان کے داماد کی اربوں کی پراپرٹی ہم نے عوام کے سامنے رکھی ہے اور مولانا فضل الرحمان کا حج کرپشن کیس سامنے لائے ہیں۔ 

ان کا مزید کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمان جج کے نام پر چار کمپنیاں فرنٹ میں کے نام پر بنائیں اور ان کے فرنٹ مین روف ماما کے بھی آگے فرنٹ مین ہیں جبکہ روف ماما کے بھی اگے سے فرنٹ میں ان کے ڈرائیور ہیں اور مولانا کی بالکل آصف زرداری والی کہانی ہے۔ 

وفاقی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ انہوں نے اسرائیل وفود بھیجے لیکن وزیراعظم کی مدینے کی ریاست کی بات کرنا جبکہ کشمیر اور فلسطین کا مقدمہ لڑنا ان کی آنکھوں میں کھٹکتا ہے لیکن عوام نے ان کی جلسیوں کو مسترد کر دیا۔