حکومت کا آئمہ کرام اور خطیبوں کو اعزازیہ دینے کا فیصلہ

حکومت کا آئمہ کرام اور خطیبوں کو اعزازیہ دینے کا فیصلہ
کیپشن: حکومت کا آئمہ کرام اور خطیبوں کو اعزازیہ دینے کا فیصلہ
سورس: فائل فوٹو

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے آئمہ کرام اور خطیبوں کے حوالے سے بڑا اعلان کر دیا ہے۔ وزیراعظم عمران خان نے وفاقی وزیر برائے مذہبی امور پیر نور الحق قادری کی جانب سے آئمہ کرام اور خطیبوں کو ماہانہ 10 ہزار روپے دینے کی تجویز دی گئی تھی جس پر وزیراعظم نے حتمی کام کرنے کی ہدایت کر دی ہے۔

ذرائع کے مطابق پنجاب، خیبر پختوانخوا اور اسلام آباد کے آئمہ کرام اور خطیبوں کو اعراز ملے گا اور وزارت مذہبی امور جلد اعزازیہ سے متعلق سروے کرے گی۔ اعزازیے کیلئے اہلیت، مالیاتی تخمینے سمیت دیگرامور پر حتمی تجاویز طلب کر لی گئی ہیں جبکہ پنجاب، کے پی اور اسلام آباد کے بعد بلوچستان کے آئمہ کرام اور خطیبوں کو اعزازیہ ملے گا۔

اس سے قبل وزیراعظم عمران خان نے وفاقی وزیر داخلہ کو اہم ذمہ داری سونپ دی۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم سے شیخ رشید نے ملاقات کی اور اس ملاقات کے دوران مدارس کے طلبا کو پی ڈی ایم احتجاج میں شرکت سے روکنے کے لئے وزیراعظم نے شیخ رشید کو ہدایت کی کہ وہ مدارس کے طلبا کو کسی صورت میں بھی پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ کے جلسوں اور احتجاج میں شرکت نہ کرنے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر داخلہ کی سربراہی میں علمائے کرام کا اہم اجلاس کل ہو گا اور اجلاس میں علمائے کرام کو اعتماد میں لیا جائے گا جبکہ علما کے ساتھ مشاورت کر کے اہم فیصلے کیے جائیں گے۔