وزیراعظم کے معاون خصوصی ندیم افضل چن نے استعفیٰ دیدیا

وزیراعظم کے معاون خصوصی ندیم افضل چن نے استعفیٰ دیدیا
کیپشن: وزیراعظم کے معاون خصوصی ندیم افضل چن نے استعفیٰ دیدیا
سورس: فائل فوٹو

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کی اہم ترین وکٹ گر گئی۔  وزیراعظم عمران خان کے ترجمان اور معاون خصوصی ندیم افضل چن نے استعفیٰ دے دیا۔ ندیم افضل چن کے حکومت سے کئی امور پر اختلافات تھے جس کے بعد وہ مستعفی ہوگئے۔

ذرائع کے مطابق ندیم افضل چن ہزارہ برادری کے پاس وزیراعظم کے تاخیر سے جانے کے بھی ناقد تھے۔ ندیم افضل چن نے عہدے سے استعفیٰ دیا۔انہوں نے اپنا استعفیٰ وزیراعظم عمران خان کو بجھوا دیا ہے۔ 

 دوسری جانب انہوں نے اپنے استعفے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعظم کے ترجمان کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ 

سانحہ مچھ کے بعد 8 جنوری کو ندیم افضل چن نے اپنے ایک پیغام میں کہا تھا کہ ’‏اے بے یار و مدد گار معصوم مزدوروں کی لاشوں، میں شرمندہ ہوں‘۔

خیال رہے کہ ندیم افضل چن نے 25 اپریل 2018 کو پاکستان پیپلز پارٹی کو الوداع کہتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کا باقاعدہ اعلان کیا تھا۔ ندیم افضل چن نے 19 اپریل کو بنی گالا میں عمران خان سے ملاقات کی تھی جہاں انھوں نے پی ٹی آئی میں شمولیت کا فیصلہ کیا تھا۔