پنجاب: شدید دھند کے باعث موٹر ویز بند، فضائی آپریشن متاثر

پنجاب: شدید دھند کے باعث موٹر ویز بند، فضائی آپریشن متاثر

لاہور: پنجاب  کے دارالحکومت لاہور سمیت صوبے کے بیشترشہرشدید دھندکی لپیٹ میں ہیں جس کے باعث موٹر ویز متعدد مقامات پر بند  اور فضائی آپریشن متاثر ہو گیا ہے۔

نیو نیوز کے مطابق لاہور میں شدید دھند سے حد نگاہ انتہائی  کم رہ گئی  جس کے  باعث  ٹریفک کی روانی سست روی کاشکار ہے ۔ جبکہ موٹروےایم 2 ٹھوکرنیازبیگ سےکالاشاہ کاکو  ،موٹروےایم3فیض پورسےسمندری تک  بند کردی گئی، دھندکےباعث لاہور سے سیالکوٹ تک موٹروے کو بھی بند کر دیا گیا ہے۔ ایم فور عبدالحکیم ٹول پلازہ سے فیصل آباد ٹول پلازہ اور ایم فائیو رحیم یار خان سے شیر شاہ تک بند ہے۔

ترجمان موٹروے پولیس نے ڈرائیور حضرات کو غیر ضروری سفر سے گریز کی ہدایت کردی اور گاڑیوں میں فوگ لائٹس کا استعمال کرنے کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔

دوسری جانب دھند کےباعث لاہورایئرپورٹ پرپروازوں کاشیڈول  بھی متاثر ہے۔علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر اندرون و بیرون ملک  پروازیں تاخیر کا شکار ہیں۔

ایئرپورٹ حکام کی جانب سے مسافروں کو اپنی پرواز سے متعلق معلومات حاصل کرکے ایئرپورٹ آنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔