حکومت ضمنی بجٹ آج منظور کرائے گی، اپوزیشن روکنے کیلئے تیار

حکومت ضمنی بجٹ آج منظور کرائے گی، اپوزیشن روکنے کیلئے تیار
سورس: فائل فوٹو

اسلام آباد: ضمنی مالیاتی بجٹ آج اسمبلی سے منظوری کا امکان ہے۔ ضمنی مالیاتی بل کے مطابق متعدد ٹیکس نئے لگائے جا رہے ہیں جبکہ متعدد ٹیکس کی چھوٹ واپس لی جارہی ہے یوریا کھاد ٹریکٹر وغیرہ پر ٹیکس ریفنڈ دیے جانے کا امکان ہے۔حکومت نے بجٹ منظور کرانے اور اپوزیشن نے روکنے کی تیاریاں کرلی ہیں۔ 

ضمنی فنانس بل آج قومی اسمبلی سے منظور کیا جارہا ہے بل کے مطابق زیرو ریٹڈ انڈسٹری کے 6 آئٹمز پر جی ایس ٹی چھوٹ واپس لینے کی تجویز ہے ۔

 امپورٹڈ فارمولا دودھ، سائیکلوں پر دی گئی ٹیکس چھوٹ واپس لینے کی تجویزدی گئی ہے زیرو ریٹڈ آئٹمز پر ٹیکس چھوٹ ختم ہونے سے ساڑھے 9 ارب روپے اضافی بوجھ پڑے گا،59 امپورٹڈ فوڈ آئٹمز پر دی گئی جی ایس ٹی چھوٹ بھی ختم کرنے کی تجویز ہے ۔

امپورٹڈ فوڈ آئٹمز پر ٹیکس چھوٹ ختم ہونے سے 215 ارب روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا،بیکری آئٹمز، برانڈڈ فوڈ آئٹمز پر بھی جی ایس ٹی چھوٹ واپس لینے کی تجویزہے پاور سیکٹر کے لیے امپورٹڈ مشینری پر دی گئی چھوٹ واپس لینے کی تجویز دی گئی ہے امپورٹڈ موبائل فون پر 17 فیصد اضافی ٹیکس لگانے کی تجویزدی گئی ہے گاڑیوں کی رجسٹریشن فیس ایڈوانس ٹیکس میں 100 فیصد اضافے کی تجویزہے۔

غیر ملکی ٹی وی سیریلز اور ڈرامہ پر ایڈوانس ٹیکس عائد کرنے کی تجویزہے 1000 سی سی سے زائد گاڑیوں پر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی بڑھانے کی تجویزدی گئی ہے چیئرمین ایف بی آر ڈاکٹر محمد اشفاق کے مطابق گندم، آٹا، دالوں، پھل، سبزیوں سمیت بنیادی اشیاء کو ٹیکس سے تحفظ دیا گیا ۔ فارما سیکٹر میں 160 ارب، 112 ارب روپے مشینری پر ٹیکس چھوٹ ختم کی گئی، مختلف لگژری درآمدی اشیاء پر 71 ارب کی ٹیکس چھوٹ ختم کی گئی،دوائیاں بنانے والی کمپنیوں کو ریفنڈز ملے گا۔ 

مصنف کے بارے میں