کالعدم تحریک طالبان پاکستان نے خالد بلتی کی ہلاکت کی تصدیق کر دی

کالعدم تحریک طالبان پاکستان نے خالد بلتی کی ہلاکت کی تصدیق کر دی
سورس: فوٹو: بشکریہ ٹوئٹر

لاہور: کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) نے محمد خراسانی عرف خالد بلتی کی ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں تین روز قبل نامعلوم افراد نے افغانستان میں قتل کیا تھا۔ 
تفصیلات کے مطابق کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان میں خالد بلتی کی ہلاکت کی تصدیق کی گئی۔ ٹی ٹی پی ترجمان کا کہنا ہے کہ خالد بلتی کو 2015ءمیں گرفتار کیا گیا تھا جبکہ 2021ءتک جیل میں رکھا گیا۔
اس سے قبل خالد بلتی کی ہلاکت کی خبریں سامنے آنے کے بعد کالعدم ٹی ٹی پی کی جانب سے جاری کئے گئے ایک بیان میں کہا گیا تھا کہ محمد خراسانی زندہ ہے جبکہ خالد بلتی کی ہلاکت کی تحقیقات جاری ہیں۔
واضح رہے کہ 2 روز قبل پاکستان کو انتہائی مطلوب دہشت گرد کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) سے تعلق رکھنے والے محمد خراسانی کے افغان صوبے ننگرہار میں مارے جانے کی خبر سامنے آئی تھی اور ذرائع کا کہنا تھا کہ دہشت گرد محمد خراسانی کا اصل نام خالد بلتی تھا۔